امریکہ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکہ پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکہ کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس نے کہا ہے کہ القاعدہ جلد امریکہ پر ایک اور حملہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکہ پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دوسال لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنے کی امریکی صلاحیت کم ہوگئی ہے، دوبارہ رسائی کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی ایڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل، امریکہ کی شکست یا جیت
انہوں نے کہا کہ امریکہ پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملے کرسکتا ہے۔
(یو این آئی)