ETV Bharat / international

ماڈرنا کمپنی اور فلپائن میں کورونا ٹیکے کیلئے معاہدہ

اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق جدید کورونا وائرس ویکسین کی اضافی 70 لاکھ خوراک کی سپلائی کے لئے فلپائن حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مذکورہ کمپنی کے درمیان ایک علیٰحدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

Agreement on Corona Vaccine in Moderna, Philippines
ماڈرنا، فلپائن میں کورونا ٹیکے سے متعلق معاہدہ
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 12:58 PM IST

امریکہ کے میساچوسیٹس میں واقع ماڈرنا انک کمپنی نے فلپائن کو 1.30 کروڑ خوراک کی سپلائی کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ماڈرنا نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ 'اس معاہدے کی شرائط کے تحت ٹیکوں کی خوراک کی سپلائی 2021 کے وسط میں شروع ہوگی۔ اس سے قبل فلپائن میں کووڈ-19 ویکسین ماڈرنا کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ کمپنی تقسیم سے قبل ضروری منظوریوں کو حاصل کرنے کے لئے ریگولیٹرز سے بات کرکے رکاوٹیں دور کرے گی'۔

ریلیز کے مطابق کورونا وائرس ویکسین کی اضافی 70 لاکھ خوراک کی سپلائی کے لئے فلپائن حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مذکورہ کمپنی کے درمیان ایک علیحدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو، اسٹیفن بینسل نے اتوار کے روز کہا 'ہم حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو کووڈ-19 ویکسین ماڈرنا کو فلپائن میں لانے کے لئے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔

اس ماہ کے شروع میں، فلپائن نے چین کے سنووک کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کے ساتھ اپنی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، فلپائن میں اب تک 591000 سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 12400 سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.