ETV Bharat / international

وینزویلا سے لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی

اقوام متحدہ کے مطابق وینزویلا میں جاری سیاسی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے اب تک تقریباً 40 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

وینزویلا سے لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی
author img

By

Published : Jun 8, 2019, 3:30 PM IST

مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ) اور اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔

وینزویلا کے پناہ گزینوں کے لئے آئی او ایم اوراقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایڈوارڈو اسٹین نے کہا '' یہ بہت بڑی تشویش کی بات ہے اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی مدد کرنی چاہئے جو اس بحران کی گھڑی میں پناہ گزینوں کی مدد کر رہے ہیں''۔​​

وینزویلا سے جانے والے زیادہ تر لوگوں نے لاطینی امریکی ممالک میں پناہ لی ہے۔ کولمبیا اور پیرو میں آدھے سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ چلی، ایکواڈور، ارجنٹائنا اور برازیل میں بھی لوگوں نے پناہ لی ہے۔

وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندی لگانے کے علاوہ کہا ہے کہ وہ فوجی آپشن پر غور کر رہا ہے. قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو نے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔

امریکہ کے علاوہ اب تک کینیڈا، ارجنٹائنا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، پنامہ، پیراگوئے اور پیرو سمیت 54 ممالک نے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو کو وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر مسٹر گوائیڈو نے گزشتہ ماہ كراكس لا كارلوٹا فوجی اڈے سے ایک احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے وینزویلا کے فوج اور لوگوں سے سڑکوں پر اتر کر موجودہ صدر مادرو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وینزویلا میں ہزاروں لوگ موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت مسٹر گوائیڈو کر رہے ہیں۔ جنوری کے آغاز میں مسٹر مادرو نے صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کا حلف لیا تھا۔ انتخابات میں ان پر گڑبڑی کرنے کے الزام لگے تھے۔

مسٹر مادرو کی قیادت میں کئی برسوں سے وینزویلا شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ کھانے پینے اور دواؤں کی کمی کی وجہ لاکھوں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.