ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے تقریباً 35 لاکھ افراد ہلاک

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اوراموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔

covid positive
covid positive
author img

By

Published : May 28, 2021, 7:03 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کاقہرجاری ہے اور اب تک 16.84 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 34.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے تقریباً 35 لاکھ افراد ہلاک

اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 174.01 کروڑ سے زیادہ افراد کو کوروناکا ٹیکہ لگ چکا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 84 لاکھ 17 ہزار 658 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ 98 ہزار 557 افراد کی اس کے انفیکشن سے موت ہوچکی ہے۔

دنیا میں سپرپاورمانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتارتھوڑی سست ہوئی ہے، حالانکہ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 267 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 5.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اوراموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211298 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشمار بڑھ کر دو کروڑ 73 لاکھ 69 ہزار 093 ہوگیا۔ اس مدت کے دوران دو لاکھ 83 ہزار 135 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جن کو شامل کرکے ملک میں اب تک دو کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 951 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ فعال معاملات 75684 کم ہو کر 24 لاکھ 19 ہزار 907 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 3847 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 315235 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسز کی شرح کم ہوکر 8.84 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.15 فیصد ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا انفیکشن کےمعاملے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 4.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کےمعاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے معاملات میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 56.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اوراور 1.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوریہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52.12 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 46787 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 49.68 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 44.86 لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور 128010 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کےمعاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 42.01 لاکھ سے زیادہ اور ہلاک ہونے والوں کی 125622 ہوچکی ہے۔

کورونا انفیکشن کے معاملے
کورونا انفیکشن کے معاملے

جرمنی کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ یہاں اس وائرس کی زدمیں آنے والوں کی تعداد 36.67 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 88000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 79855 افراد جاں بحق ۔

ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد 36.22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 75588 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں 32.94 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 86180 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں 28.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر 73305 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایران میں متاثرین کی تعداد 28.65 لاکھ سے زیادہ اورہلاک ہونے والوں کی 79219 ہوچکی ہے۔ میکسیکو میں 24.02 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملات میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن سے 222232 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.47 لاکھ سے زیادہ ہے اور 51898 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.37 لاکھ کو عبور کر چکی ہے، جبکہ 68634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 17.91 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 49771 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئےنیدرلینڈ اس سےآگے نکل آیا ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے اب تک 16.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17850 افراد کی جان جاچکی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30054 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں متاثرہ افرادکی تعداد16.45 لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی 56077 ہوچکی ہے۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.11 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 20540 ہلاک۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہرجاری ہے جہاں 7.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12458 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.