مقامی میڈیا نے پولیس انسپکٹر جم گوٹیل کے حوالہ سے بتایا کہ ہماری جانچ چل رہی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ واقعہ کے وقت چار افراد گاڑی سے سڑک پار کر رہے تھے اس دوران ایک مشتبہ حملہ آور نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے ایک لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹورنٹو میں جمعرات کی رات مقامی وقت کے مطابق 10.30 بجے یہ واقعہ پیش آیا۔
زخمی نوعمرکواسپتال لے جایا گیا ہے اور پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔