ETV Bharat / international

برازیل: ایک دن میں کورونا سے 2286 افراد کی موت - برازیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طور سے متاثر برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2286 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 270656 ہوگئی ہے۔

a record 2,286 deaths from corona in 24 hours in brazil
برازیل: ایک دن میں کورونا سے 2286 افراد کی موت
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:00 PM IST

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ریکارڈ 2286 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 270656 ہو چکی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 79،876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،12،02،305 ہوچکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملک میں 99.10 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل، امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.