ETV Bharat / international

Heavy rain in Brazil: برازیل میں شدید بارش سے سات افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر - برازیل کی خبر

برازیل کے صدر جیر بولسونارو (Brazilian President Jair Bolsonaro) اور باہیا کے گورنر روئی فالکاؤ نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں سے تعمیر نومیں امداد کا وعدہ کیا۔

برازیل میں شدید بارش سے سات افراد ہلاک
heavy rains hit Brazil's Bahia state
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 12:23 PM IST

برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں شدید بارش (Heavy rains in Bahia state in brazil) کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع علاقائی سول انتظامیہ نے دی ہے۔

سول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کچھ حصے زیر آب آگئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ شہری دفاع کی انتظامیہ کے مطابق بارش سے 30 کے قریب میونسپلٹی متاثر ہوئی ہیں، جس میں اب تک سات افراد ہلاک، 175 زخمی اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی قصبے اور دیہی علاقے مکمل طور پر الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ریلیف اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو 200 سے زائد فائر فائٹرز نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرین افراد کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں دریا کے پانی کے اوپر زہریلا جھاگ

برازیل کے صدر جیر بولسونارو (Brazilian President Jair Bolsonaro) اور باہیا کے گورنر روئی فالکاؤ نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں سے تعمیر نومیں امداد کا وعدہ کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.