وینزویلا کے پراسیکیوٹر جنرل ٹیریك ولیم سب نے اس بات کی اطلاع دیی کہ ہونے والے تشدد میں تقریبا 240 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکی حمایت یافتہ خود ساختہ عبوری صدر جوآن گوائیڈو کی قیادت والی اپوزیشن نے گذشتہ منگل کو ایک بار پھر صدر نکولس مادرو کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جسے فوج نے ناکام کر دیا۔
مسٹر مادرو نے منگل کی رات قوم کے نام خطاب میں دعوی کیا کہ حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈونے منگل کو سرکار گرانے کی کوشش کی تھی جسے ان کی فوج نے ناکام کر دیا۔
ساتھ ہی انہوں نے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل دینے والے ’کچھ ممالک‘ کو دور رہنے کی نصیحت بھی دی تھی۔
وینزویلا میں گزشتہ جنوری ہی سے کشیدگی اور عدم استحکام کا دور جاری ہے۔
مسٹر گوائیڈو نے جنوری میں خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کر دیا تھا اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے انہیں تسلیم بھی کرلیاتھا۔