چلّی میں 5.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
چلّی قومی سسمولوجی سروس کے بیان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور اس کا مرکز کالڈیرا سے 80 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 15 سے 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 'آتاکاما 'اور' کوکوئمبو' میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔
(یو این آئی)