ETV Bharat / international

دنیا بھرمیں کورونا سے 46.59 لاکھ افراد ہلاک - کورونا سے 46.59 لاکھ افراد ہلاک

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے کیسز 41.78 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ 139،682 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

46.59 million covid positive people died worldwide

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:43 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں جان لیوا کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 22 کروڑ 63 لاکھ 56 ہزار 635 جبکہ 46 لاکھ 59 ہزار 411 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4.15 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.66 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 30،570 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 47 ہزار 325 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38،303 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8164 سے گھٹ کر تین لاکھ 42 ہزار 923 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 431 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،43،928 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح اب 1.03 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔برازیل اب کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.03 کروڑ سے زائد لوگ جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 5.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل کورونا سے اموات کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں روس اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 73.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 134،975 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں اب تک 70.91 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 1.91 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.07 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.16 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 67.38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 60،641 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ارجنٹائنا میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52.32 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،13،969 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 49.34 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1،25،753 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسپین میں اس وبا سے 49.22 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 85،638 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46.18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،30،100 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 53.60 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 115،619 تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 92،843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے کیسز 41.78 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 139،682 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.95 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،454 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 35.42 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر اور اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے 2،69،913 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 28.69 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 85،468 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 24.29 لاکھ سے زیادہ ہے اور 58،025 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.63 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1،98،860 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 20.14 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،476 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وبا کے پھیلانے والے ملک چین میں 1،07،705 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 15.36 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 27،058 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 12.15 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 27،004 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا وائرس سے 4.96 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 11،699 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس سے صورتحال بدتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے معاملے، 38 ہزار صحت یاب

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 353 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 33 لاکھ 84 ہزار 192 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.