جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مجموعی تعداد سات لاکھ ایک ہزار 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو ہی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا، دنیا بھر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔