ETV Bharat / international

ہونڈورس: سالِ نو کی تقریبات کے دوران 18 ہلاک - New Year's Eve celebrations

وسطی امریکی ریاست ہونڈورس میں سالِ نو کی تقریبات کے دوران مقامی پولیس اور عوام کے درمیان تصادم میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

18 die in Honduras during New Year's Eve celebrations
ہونڈورس: سالِ نو کی تقریبات کے دوران 18 ہلاک
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 12:51 PM IST

نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران وسطی امریکی ریاست ہونڈورس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہونڈوران پولیس نے جمعہ کو مطلع کیا ہے کہ نئے برس کے آغاز کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران متعدد پرتشدد واقعات میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

نیشنل پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر رگوبورٹو روڈریگ کے مطابق یہ تعداد سنہ 2019 کے مقابلے میں کم ہے، انھوں نے بتایا کہ اس دوران 24 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ سنہ 2020 میں تشدد سے وابستہ مجموعی طور پر تین ہزار 482 اموات ہوئیں جبکہ سنہ 2019 میں 4،082 اموات کی اطلاع ملی۔

عام طور پر سنہ 2020 میں فی 100،000 باشندوں میں 37 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ قومی پولیس کے مطابق سنہ 2019 میں یہ شرح ہر 100،000 باشندوں میں 44.5 تھی۔

  • تصادم کی وجہ:

بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست ہونڈورس میں مہاجرین اپنی مستقل شہریت کے مسئلہ کے ضمن میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی دوران ان احتجاجیوں نے سالِ نو کی تقریبات کو بھی احتجاج کرتے ہوئے منایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.