ETV Bharat / international

کورونا سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ افراد ہلاک

کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد امریکہ میں ہیں۔ اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد یہاں متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.99 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:30 PM IST

مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 7.22 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں 7.22 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 12 ہزار 14 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا سے دنیا بھر میں 16.12 لاکھ افراد ہلاک

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.99 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر موجود بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 98.84 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 93.88 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 3.52 لاکھ رہ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69.01 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.82 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26.29 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، 46،404 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 24.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58،015 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں برطانیہ نے ایک بار پھر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 18.54 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس ملک میں اب تک 64،267 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ وہیں اٹلی میں 18.43 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 64،520 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک تقریبا 18.36 لاکھ افراد کووڈ 19 سے متاثر اور 16،417 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس جان لیوا وبا سے اب تک 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 47،624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 14.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 40،766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک لگ بھگ 14.26 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 39،053 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جرمنی میں تقریباً 13.51 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 22،106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے معاملے
مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے معاملے

میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک 12.50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 1.14 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس کے 11.35 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 22،864 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا سے اب تک 11.08 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 52،196 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 9.81 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 36،544 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین میں 9.18 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15،691 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 8.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 23،276 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں جان لیوا کورونا سے 6.23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 10،134 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 6.18 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 18،819 ہوگئی ہے۔ بیلجیئم میں 6.06 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ199 سے متاثر جبکہ 17،951 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 5.79 لاکھ افراد متاثر اور 9،535 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عراق میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5.74 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،579 ہوگئی ہے۔ لاطینی امریکی ملک چلی میں کووڈ 19 کے تقریبا 5.72 لاکھ کیسز ہیں اور 15،886 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.