برازیل:برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں ایک بس، ٹرک اور ایک ٹریلر میں تصادم ہوگیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
جی ون براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ یہ حادثہ ریاست باہیا کے جنوبی حصے میں واقع انا پولس کی بلدیہ میں پیش آیا۔ حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، 116 ہلاک
پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریلر ٹرک سے الگ ہو کر سامنے والی لین میں داخل ہوا۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
یو این آئی: