برازیل کے وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی دیر رات جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 43,718 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42,82,164 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے برازیل میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے 40,557 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور کوویڈ -19 کی وجہ سے 983 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں برازیل (42.82 لاکھ) ،امریکہ(لاکھ 64.40) اور ہندوستان (46.57 لاکھ) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں ، برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو شہر کورونا سے شدید متاثر ہے اور یہاں اب تک 8،82،809 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 32،338 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔
اس کے بعد ، ریو ڈی جنیرو میں کورونا انفیکشن کے 2،40،453 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 16،883 افراد کی اس سے موت ہوچکی ہے ۔