ETV Bharat / international

یوگنڈا: وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

حملے میں وزیر ٹرانسپورٹ کو ایک گولی لگی ہے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہائشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Uganda
Uganda
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:10 PM IST

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جنرل کُٹمبا وامالا محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ان کی بیٹی اور ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔یہ حملہ مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں کیا گیا، جب جنرل کُٹمبا وامالا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، اس وقت چار افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

یوگنڈا فوج کی ترجمان بریگیڈیئر فلاویہ بائیکاوسو نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں وزیر ٹرانسپورٹ کو ایک گولی لگی ہے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہائشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں کٹمبا کو حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی کے باہر پریشان حالت میں دکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کپڑوں سے بہتے ہوئے خون سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی شدید زخمی ہیں۔

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسے مجرم ہیں جو زندگی کی قدرو قیمت نہیں جانتے، انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جلد اصل ذمہ داروں تک پہنچ کر انہیں سزا دیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.