ہرارے سے 200 کلومیٹر دور ضلع كوے كوے کی گلوب اور فینکس کان میں بدھ کی رات یہ حادثہ ہوا۔
ضلع كوے كوے سول پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ فارچیون موپُنگو نے بتایا کہ 'سرکاری ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوا ہے۔'
موپُنگو نے بتایا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ کان سرکاری طور پر سنہ 2007 میں بند کر دی گئی تھی۔ کان میں پھنسے ہوئے کان کن غیر قانونی کانکنی کر رہے تھے۔
كوے كوے غیر قانونی سونے کی کان کنی سے متاثرہے۔ حادثے کے بعد بھی کچھ غیر قانونی کانکن کان کے دیگر راستوں سے باہر آ رہے تھے۔