باغی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین دن میں فضائی حملوں اور زمینی لڑائی سمیت مختلف فوجی مہموں میں سرکاری سلامتی دستے کے 200سے زیادہ جوان مارے گئے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں فورسز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری سلامتی دستوں اور باغی فوج کے درمیان اپریل کی شروعات سے ہی زبردست مسلحہ لڑائی چل رہی ہے۔
باغی فوج دارالحکومت تریپولی کو حکومت کے کنٹرول سے چھین کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
لیبیا کے آمر قذافی کی 2011 میں ہلاکت کے بعد ملک میں تشدد اور سیاسی عدم استحکام کا دور جاری ہے۔