ETV Bharat / international

Kenya Suicide Attack: کینیا میں خودکش حملے میں تین افراد کی موت - Kasumo Province Police Commander on Suicide Attack

مغربی کینیا کے کسومو صوبہ میں خودکش حملے Kenya Suicide Attack میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ تیسرا مرنے والا خودکش حملہ آور تھا۔

Three killed in Kenya suicide attack
کینیا میں خودکش حملے میں تین افراد کی موت
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 10:14 PM IST

مغربی کینیا کے کسومو صوبہ میں ہوئے خودکش حملے Kenya Suicide Attack میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے بدھ کو اس واقعہ کی تصدیق کی۔

خودکش حملے پر کسومو صوبہ کے پولیس کمانڈر موئری Kasumo Province Police Commander on Suicide Attack نے بتایا کہ منگل کی شام نیاکچ علاقہ میں ہوئے خودکش حملے میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ تیسرا مرنے والا خودکش حملہ آور تھا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت اوڈی آمبو اونڈیک عرف پوپ کے طور پر ہوئی ہے۔ شبہ ہے کہ وہ متاثرہ کے گھر گیا اور انہیں ان کی بیٹی کے ساتھ بٹھا کر ان سے پوچھ گچھ کرنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ الشباب کے مشتبہ دہشت گردوں نے ان لوگوں (دھماکہ میں مارے گئے لوگوں) سے ان چیزوں کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کردی جن کے بارے میں انہیں معلوم نہیں تھا۔

پولیس نے کہا کہ طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس میں (جسے مشتبہ دہشت گرد نے اپنے پاس رکھا تھا) اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے مشتبہ شخص اور جوڑے کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ انکی بیٹی زخمی ہوگئی جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ 44 سالہ خودکش حملہ آور الشباب دہشت گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔

موئیری نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے منگل کی شام کو ہوئی اس واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو دہشت گردانہ قرار دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.