ETV Bharat / international

گھانا: سونے کی کان دھنسنےسے 3 افراد ہلاک - news of Ghana

کان میں اب بھی کم از کم 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

Ghana
Ghana
author img

By

Published : May 27, 2021, 4:59 PM IST

مغربی افریقی ملک گھانا میں غیر قانونی سونے کی کان دھنسنے کے بعد 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 15 دیگر افراد ملبے کے نیچے پھنس گئے۔

ماڈرن گھانا نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پیش آنے والے حادثے کے بعد دو افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیگر میڈیا رپورٹوں کے مطابق کان میں اب بھی کم از کم 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ابھی تک کان کے دھنسنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.