کینیا کے صداردت دفتر کی جانب سے بتایا کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ سے جڑے الشباب کے شدت پسندوں نے خفیہ سلامتی ایجنٹ اور سرکاری ملازمین کو لے کر جارہی بس پر حملہ کردیا جس میں پولس افسر سمیت 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک کینیا میں اکتوبر 2011 سے حکومت کے ذریعہ دہشت گردی مخالف مہم کی وجہ سے شدت پسند اکثر فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
حملے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس میں سوار افراد کو انتہائی نزدیک سے گولی ماری لیکن پولس اور حکومت نے اس سلسلے میں کسی طرح کی رائے کا اظہار نہیں کیا ہے۔