ETV Bharat / international

سوڈان میں ایمرجنسی نافذ

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے شدید عوامی احتجاج کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد تقریباً تین دہائی پر محیط اُن کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔

سوڈان میں فوجی بغاوت کے آثار
author img

By

Published : Apr 11, 2019, 5:05 PM IST

Updated : Apr 11, 2019, 5:43 PM IST

سوڈان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ملک میں 3 ماہ تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی تک ملک میں فوج کا کنٹرول رہے گا۔

سوڈان میں گزشتہ کئی ماہ سے صدر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے احتجاج جاری ہے جس کے بعد جمعرات کو سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ مسلح افواج بہت جلد ایک اہم بیان جاری کریں گی۔

سرکاری ٹی وی پر کہا گیا تھا کہ مسلح افواج صدر عمر البشیر کے 30 سالہ دور حکومت کے خلاف کئی مہینوں سے جاری احتجاج اور ان کے خلاف مسلح بغاوت کی قیاس آرائیوں سے متعلق اہم اعلان کریں گی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق 'مسلح افواج بہت جلد ایک اہم بیان جاری کریں گی۔ اس کے لیے تیار ہو جائیں'۔

ادھر دارالحکومت خرطوم میں وزارت دفاع کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد کے حکومت مخالف مظاہرے کے بعد فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
Last Updated : Apr 11, 2019, 5:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.