ETV Bharat / international

جنوبی افریقہ: کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر سخت پابندیاں نافذ

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کرفیو بڑھانے اور ماسک اصولوں سمیت سخت پابندیاں نافذ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

strict sanctions imposed in view of corona's new strain in south africa
جنوبی افریقہ: کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر سخت پابندیاں نافذ
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:30 PM IST

جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کرفیو بڑھانے اور ماسک لگانے سمیت سخت پابندیاں نافذ کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقہ: کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر سخت پابندیاں نافذ

صدر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق، نئے کورونا اسٹرین کی یہ پہلی لہر ہے اور اس سے متعدد لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے حکومت نے کرفیو بڑھانے کا فیصہ کیا ہے جس کی مدت رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی ماسک پہننا اب لازمی ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ مہینے تک کی سزا یا جرمانے یا دونوں ہی ایک ساتھ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

strict sanctions imposed in view of corona's new strain in south africa
جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا

یہ بھی پڑھیں: سنہ 2020 میں کون کون سی عالمی شخصیات کا ہوا انتقال؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کو چھوڑ کر عوامی تقریب 14 دن کے لیے ممنوعہ رہیں گی اور شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔ نئی پابندیوں کو 15 جنوری تک کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس کے بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ میں کورونا انفیکشن کے اب تک 1011871 معاملے سامنے آئے ہیں اور 27071 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.