ETV Bharat / international

جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو اعزاز

گذشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے رسیوسن ڈر ڈسین کو انٹرنیشنل نيو كمرز آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹرز آف دی ایئر سےنوازے گئے کھلاڑی
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 12:06 AM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس اور خاتون ٹیم کی کپتان ڈین وان نكرک کو جنوبی افریقہ میں سال کا بہترین کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ایک تقریب میں دونوں کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا۔

واضح رہے کہ ڈو پلیسس یہ ایوارڈ جیتنے والے 11 ویں کھلاڑی بنے اور ایلیٹ فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔

اس سے قبل سابق کپتان گریم اسمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز، آل راؤنڈر شان پولاک، جیکس کیلس، مکھایا اینتنی، اور ڈیل اسٹین یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈو پلیسس کو یک روزہ کرکٹر آف دی ایئر اور جنوبی افریقہ پلیئرآف دی ایئرکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز كوئنٹن ڈی كاک کو ٹیسٹ پلیئر 'آف دی ایئر'، اور مڈل آرڈر کے بلے باز ڈیوڈ ملر کو ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹر آف دی ایئرکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جبکہ كیگسو ربادا کو جنوبی افریقہ کا فینس پلیئرآف دی ایئر منتخب کیا گیا۔

گذشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے رسیوسن ڈر ڈسین کو انٹرنیشنل نيو كمر آف دی ایئر ایوارڈ نوازا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.