صومالیائی فوج نے جنوبی علاقے میں منگل کی رات شدت پسند تنظیم 'الشباب' کے عسکریت پسندوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
فوج کے ترجمان ایمائل مختار عمر نے بتایا کہ 'دہشت گردوں کے ایک گروپ نے علی الصبح ایک دھماکہ خیز گاڑی کے ذریعہ اس فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا لیکن وہاں تعینات محتاط سلامتی فورسوں نے اسے ناکام کرتے ہوئے جوابی گولی باری کی'۔
انہوں نے بتایا کہ 'دہشت گرد فوج کے ٹھکانے کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، لیکن انہیں زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے کئی ساتھی مارے گئے ہیں'۔