پولیس کمانڈر ٹام بینوموگیشا نے کہا کہ کئی لوگ ایک درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ اس پر بجلی گر گئی اور یہ حادثہ پیش آیا ۔
ٹا م بینو موگیشا کے مطابق اس علاقے میں بجلی گرنا عام بات ہے ۔ رواں برس ستمبر میں كانو نگو کے جنوبی مغرب ضلع میں بجلی گرنے سے چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی گزشتہ ماہ شدید بارش سے سیلاب اور بجلی گرنے کی وارننگ دی تھی۔