صومالیہ نیشنل آرمی (ایس این اے) حمایت یافتہ زوبالینڈ اسٹیٹ فورس کے جنوبی علاقے میں مڈبھیڑ میں الشباب کے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
زوبالینڈ فوج کے کمانڈر عادل محمد ابراہیم نے بتایا کہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے علاقائی فوج پر حملہ کیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔
ابراہیم نے کہا ہے کہ 'فوج نے عسکریت پسندوں کے حملے کی کوشش کو ناکام کیا اور فوج کے ساتھ مڈبھیڑ میں عسکریت پسندوں کو کافی نقصان پہنچا اور چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے'۔
- مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں ایک فوجی کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ فوج نے پچھلے کچھ مہینوں میں جنوبی اور وسطی علاقوں میں الشباب عسکریت پسندوں کے خلاف کئی مہم چلائی ہیں لیکن عسکریت پسند ابھی بھی ان علاقوں کے دیہی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔