سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے ایک مضافاتی علاقے میں جمعہ کو آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 91 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکا ہفتہ کی صبح فری ٹاؤن کے مشرق میں واقع ایک مضافاتی علاقے ویلنگٹن میں ایک بس کے ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد ہوا۔
حکومت نے ابھی تک مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن فری ٹاؤن میں مرکزی ریاست کے مردہ خانے کے مینیجر نے کہا کہ اسے جمعے کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد 91 لاشیں موصول ہوئی ہیں۔
سیرالیون کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (این ڈی ایم اے) کے مواصلات کے ڈائریکٹر محمد لامران باہ نے سی این این کو بتایا کہ دھماکے کے بعد متعدد افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
محمد لامران باہ نے کہا، "حکام نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے اور لاشوں کو اکٹھا کر لیا ہے، جائے وقوعہ پر امدادی کاروائی ختم ہو گئی ہے"۔
حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سیرا لیون کے دارالحکومت کے قریب ایک گیس سٹیشن پر آئل ٹینکر کے پھٹنے سے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے کیونکہ اس وقت لیک ہونے والے ایندھن کو جمع کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
دریں اثنا، فری ٹاؤن کی میئر یوون آکی-سویئر نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ وہ "بی بورہ روڈ، ویلنگٹن میں دھماکے کے بارے میں سن کر افسردہ ہیں، جب ایندھن سے بھرا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔"
یوون آکی-سویئر نے کہا، "سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور تصویری فوٹیج افسوسناک ہیں،" انہوں نے مزید کہا، "میری ہمدردیاں دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔ مرنے والوں کی روحوں کو سکون ملے "
صدر جولیس ماڈا بائیو، جو ہفتے کے روز COP26 موسمیاتی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسکاٹ لینڈ میں تھے، نے "خوفناک جانی نقصان" پر افسوس کا اظہار کیا۔