افریقی ملک مالی میں دو دہشت گردانہ حملوں میں سات فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
مالی کی مسلح افواج نے ہفتے کے روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی دوپہر مغربی مالی کے موردیا شہر کے قریب ایک فوجی دستے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں ہَیولین پارٹی کے دوران ہوئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک، پانچ زخمی
وسطی مالی کے شہر سیگو میں کل دو پہر فوج کی گشتی دستے کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ اس دوران گاڑی میں سوار پانچوں فوجیوں کی موت ہو گئی۔
یو این آئی