ETV Bharat / international

طیارہ حادثہ میں نائیجیریا کے فوجی سربراہ ہلاک - etv bharat urdu

طیارہ کے حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Nigerian military chief
Nigerian military chief
author img

By

Published : May 22, 2021, 3:11 PM IST

نائجیریا کی وسطی ریاست کادونا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع فوج نے ایک بیان میں دی ہے۔

نائجریائی فوج نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر کہا کہ "فوج کو یہ اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ایک طیارہ حادثہ میں ہمارے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم الطاہرو کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ ریاست کادونا میں پیش آیا،جس میں پائلٹ کے علاوہ 10 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

وینگارڈ نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ کے حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.