ETV Bharat / international

'السلام علیکم، پورا ملک مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہے' - 'السلام علیکم، پورا ملک مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہے'

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ پوری دنیا کو نیا پیغام دیتا ہے کہ کس طرح ہر طبقے کے ساتھ حکومتوں کو کھڑا رہنا چاہیے۔

ss
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 9:40 PM IST

مساجد پر حملے کے مدنظر نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام وعلیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سانحہ میں موجود مسلمانوں کوحملہ آوروں سے بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگا کر بہادری کی مثال بننے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو جیسنڈا آرڈن نے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں اور حکومتی ارکان نے متاثرین کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

متعلقہ ویڈیو

جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ حملہ آور کو مجرم اور انتہا پسند قرار دے کر انہوں نے کہا کہ لواحقین اپنے ہلاک شدہ اہل خانہ کی لاشوں کو جہاں بھی لے جانا چاہیں اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردانہ حملے کی تہہ تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.