ETV Bharat / international

مالی میں بغاوت کے بعد نئی حکومت 'جنٹا' کا قیام - مالی میں نئی حکومت

جنٹا نے خود کو قومی کمیٹی قرار دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ بالآخر اقتدار سیولین حکومت کے حوالے کردیں گے، لیکن کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 3:52 PM IST

افریقی ملک مالی میں بغاوت کے بعد یہاں نئی حکومت 'جنٹا' کا قیام ہوا ہے، جس پر افریقی اور مغربی رہنماؤں نے اس 'جنٹا' کے حکمرانی کی مذمت کی ہے جس نے مالی کے صدر کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ اس بغاوت سے مغربی افریقی قوم کو گہرا دھچکا لگے گا۔

ویڈیو

در اصل جنٹا ایک ایسی فوجی یا سیاسی گروہ کو کہتے ہیں، جو طاقت کے ذریعہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی ملک پر حکمرانی کرتا ہے۔

جنٹا نے خود کو قومی کمیٹی قرار دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ بالآخر اقتدار سیولین حکومت کے حوالے کردیں گے، لیکن کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔

جنٹا کے اراکین نے مالی کے شہریوں سے معمول کے مطابق دوبارہ اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں اور کاروبار میں واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

مالی کے سرکاری نیوز چینل 'او آر ٹی ایم' نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کرنل اسیمی گوئٹا لوگوں کی نجات کیلئے قومی کمیٹی کے صدر ہیں۔

اسیمی گوئٹا کو اعلی سرکاری ملازمین سے ملاقات اور پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل صدر ابراہیم بوبکر کیٹا کے گھر کے باہر مسلح فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس طرح بغاوت کے سبب پریشان ہو کر کیٹا نے ٹیلی ویژن پر اپنے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.