زینانی منڈیلا 2 اکتوبر کو سیئول پہنچی اور جمعرات کو جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کا عہدیداروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا :' میں کوریا میں اپنے خدمات انجام دے کر واقعی خوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین بہت اچھے دوطرفہ تعلقات قائم کر لیے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ: 'میں اپنے دور میں ان تعلقات کو مزید مضبوت کروں گی۔'
توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی اسناد صدر مون جے ان کو پیش کریں گی۔
واضع رہے کہ رواں برس کی شروعات میں انہیں جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کیا گیا تھا۔اپنے سابقہ عہدوں پر انہوں نے سنہ 2012 سے پانچ برس تک ارجنٹینا میں جنوبی افریقہ کی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اس کے بعد مراکش میں ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔