ETV Bharat / international

مکی آرتھر سری لنکا کےچیف کوچ مقرر - Mickey

جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی مکی آرتھر جمعرات کے روز سری لنکا ٹیم کے چیف کوچ بنائے گئے۔

مکی آرتھر سری لنکا کےچیف کوچ مقرر
مکی آرتھر سری لنکا کےچیف کوچ مقرر
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 11:52 PM IST

آرتھر 11 دسمبر سے پاکستان کے ساتھ ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران سری لنکا ٹیم سے جڑیں گے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے آج یہ اعلان کیا۔ آرتھر کو دو سال کے لئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اس برس اگست میں ایس ایل سی نے سابق تیز گیند باز رومیش رتنائیكے کو ٹیم کا عبوری کوچ بنایا تھا۔
سری لنکا نے چیف کوچ چنڈكا هتھوراسنگھا کو اس سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

آرتھر اس سے پہلے 2005 سے 2010 تک جنوبی افریقہ، 2011 سے 2013 تک آسٹریلیا اور حال ہی میں پاکستان ٹیم کے چیف کوچ رہ چکے ہیں۔ آرتھر کی مدت کار کے دوران ہی 2017 میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی لیکن ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا معاہدہ آگے نہیں بڑھایا تھا۔

سری لنکا کے چیف کوچ مقرر ہونے پر آرتھر نے کہا، میں نے پاکستان کے ساتھ بہترین تین سال گزارے۔ اس کے بعد مجھے کچھ وقت آرام چاہیے تھا۔ سری لنکا کی ٹیم میں کوچ کا عہدہ خالی تھا اور میں نے اس کے بارے میں بات شروع کی۔ میں اس ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.