ETV Bharat / international

Explosion in Western Ghana: گھانا میں دھماکہ، بیس لوگوں کی موت درجنوں زخمی - گھانا میں دھماکہ سے درجنوں لوگوں کی موت

مغربی گھانا کے ایک چھوٹے شہر اپیئیٹ میں جمعرات کے روز دھماکہ ہوا Explosion in Apiate، جس میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 59 زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

Explosion in Western Ghana
Explosion in Western Ghana
author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:46 AM IST

Updated : Jan 21, 2022, 10:00 AM IST

مغربی افریقی ملک گھانا میں دھماکہ ہوا ہے Explosion in Western Ghana، جس میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 59 زخمی زخمی بتائے گئے ہیں۔

پولیس اور چشم دیدوں کے مطابق جمعرات کو ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم سے دھماکہ ہوا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

خبر کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سیجی ساجی نے بتایا کہ یہ دھماکہ، کانکنی کے دھماکہ خیز مواد کو لے جارہے ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے کے سبب ہوا۔ سیجی ساجی نے کہا کہ موٹر سائیکل ٹرک کے درمیان میں آگئی اور اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد چنگاری نکلی اور زور دار دھماکہ ہوگیا۔

یہ دھماکہ مغربی گھانا کے ایک چھوٹے شہر اپیئیٹ Apiate میں ہوا جس نے پورے شہر کو اپنی زد میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیاترہ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

اپیٹ میں قریب 10 ہزار کی آبادی ہے، جہاں کے زیادہ تر لوگ کسان ہیں۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی وجہ سے تقریباً 500 گھروں کونقصان پہنچا اور آس پاس کے کئی افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ لاشوں کو قریب کے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے جب کہ بے گھر افراد کو مقامی چرچ میں پناہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی ہے اور راحت رسانی کا کام کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jan 21, 2022, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.