ETV Bharat / international

خانہ جنگی کے شکار لیبیا کی سیاست میں نیا موڑ - news of Libya

سابق حکمراں معمر قدافی کے بیٹے سیف الاسلام قدافی نے صدراتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مغربی ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

Libya
Libya
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:43 PM IST

لیبیا کے سابق حکمراں معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاست میں اہم قدم بڑھاتے ہوئے انتخابی میدان میں اترنے کے ساتھ مغربی ممالک سے بھی رابطہ شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک لیبیا کی سیاست میں نیا موڑ آیا ہے، سابق حکمراں معمر قدافی کے بیٹے نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق حکمراں معمر قدافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قدافی نے صدراتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں سیف الاسلام نے مغربی ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قدافی نے قومی مفاہمت، دوسروں کو قبول کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے کام کرنے کا عہد کیا ہے، اس کے ساتھ وہ ملک میں استحکام کے لیے ایک صدر اور ایک حکومت کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اپنے والد کے دور صدارت میں لیبیا کی حکومت میں کسی سرکاری عہدے پر نہ ہوتے ہوئے بھی سیف الاسلام کو ملک کی دوسری سب سے طاقتور ہستی قرار دیا جاتا تھا۔

سیف ہمیشہ اس بات سے انکار کرتے رہے تھے کہ وہ اپنے والد کے اقتدار کو وراثت میں لینا چاہتے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کوئی کھیت نہیں کہ جو وراثت میں مل جائے، انہوں نے اپنی والد کے دور میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا تھا اور یہی ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے مقالے کا موضوع بھی تھا, جو انھوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے حاصل کی تھی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اب اگر وہ انتخابات میں اترتے ہیں تو انھیں ان کے والد کی وراثت کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ لیبیا میں معمر قذافی کے بعد سے امن و امان پوری طرح بحال نہیں ہو سکتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.