شمالی افریقی ملک لیبیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 62 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 332 ہوگئی ہے۔
بیماریوں پر قابو پانے کے قومی مرکز نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا 'یہ اعداد ملک میں ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ اس دوران 887 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں سے 825 میں کورونا انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ 62 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے معاملوں میں اٹھارہ کیسز طرابلس اور سترہ معاملے جنوب مغربی شہر سابحا کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی پولیس افسران نے سیاہ فام پادریوں کے پیر دھوئے
’سوشل ڈسٹنسگ‘ ایپل نے سیلفی لینے کا حل تلاش کر لیا
دنیا میں 70.75 لاکھ افراد کورونا سے متاثر، 4.05 لاکھ ہلاک
اس کے علاوہ مزید چار لوگوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔
اس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے۔ ملک میں فی الحال 270 معاملے سرگرم ہیں۔
لیبیا میں کووڈ-19 سے اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔