ETV Bharat / international

لیبیا کی ساحل پر سینکڑوں غیر قانونی مہاجروں کو بچایا گیا

لیبیا میں جنگل راج کی صورتحال کے سبب ہزاروں غیر قانونی مہاجر اس ملک کے راستے یورپ کی جانب جانے کے لیے بحیرہ روم کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:24 PM IST

لیبیا کی ساحل کے پاس گذشتہ ہفتے 240 سے زائد غیر قانونی مہاجروں کو بچایا گیا۔ انٹرنیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

اس نے بتایا کہ 13-20 جولائی کے درمیان 243 مہاجروں کو سمندر میں روک کر لیبیا کی جانب لوٹا دیا گیا۔

آئی او ایم نے بتایا کہ رواں برس کل 6,119 غیر قانونی مہاجروں کو لیبیا کے ساحل سے بچایا گیا ہے جبکہ گذشتہ سنہ 9,225 غیر قانونی مہاجروں کو بچا کر لیبیا لوٹایا گیا تھا۔

رواں برس اب تک جن افراد کو ساحل سے بچا کر لیبیا لوٹایا گیا۔ ان میں 453 خواتین اور 327 نابالغ ہیں۔

غور طلب ہے کہ لیبیا میں غیر محفوظ اور انارکی کی صورتحال کے سبب ہزاروں غیر قانونی مہاجر اس ملک کے راستے یورپ کی جانب جانے کے لیے بحیرہ روم کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔

اس طرح کی کوششوں میں کئی بار بڑی تعداد میں مہاجروں کو ہلاک ہونا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.