اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایتھوپیا کے ٹائیگرے علاقے میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گوٹیرس نے بدھ کی دیرر رات ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایتھوپیا کی موجودہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔ میں نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی سے بات کی ہے تاکہ ایتھوپیا میں تنازع کو ختم کرنے کے لیے صورتحال تیار کی جا سکے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایتھوپیائی مہاجرین کی درد بھری داستان
ایتھوپیا کی حکومت نے عوام کو ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت اور ٹی پی ایل ایف کے درمیان ملک کے شمالی حصے پر کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔
(یو این آئی)