ETV Bharat / international

ایتھوپیا میں مسلح افراد کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک - ایتھوپیا کی فوج نے حملے میں ملوث 42 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا

ایتھوپیا میں کچھ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ وہیں، دوسری طرف ایتھوپیا کی فوج نے حملے میں ملوث 42 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

gunmen attack in ethiopia, killed more than 100 people
ایتھوپیا میں مسلح افراد کا حملہ، 100 سے زائد ہلاک
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:17 PM IST

مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے مغربی صوبہ بینشانگول گوموز میں کچھ مسلح افراد کے حملے میں 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، مسلح افراد نے بیکوزی کیبلے، بولین وریڈا اور میٹیکل علاقوں میں اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنےگھروں میں سو رہے تھے۔

نیشنل عدیس اسٹینڈرڈ نیوز میگزین نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ 'لوگوں کا قتل کیا گیا اور ان کے گھروں کو لوٹا گیا۔ ایک دیگر شاہدین نے بتایا کہ علاقے کے باشندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں متعدد قبائلی گروہ آباد ہیں۔ یہاں حملہ آور امہارا برادری کے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کورونا کی نئی قسم کی شروعات جنوبی افریقہ ہوئی'

وہیں، دوسری طرف ایتھوپیا کی فوج نے حملے میں ملوث 42 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایتھوپیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا کہ مغربی صوبہ بینشانگول گوموز کے گاؤں بیکوجی میں صبح کے ایک حملے میں مسلح افراد نے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

ایتھوپیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.