ETV Bharat / international

کانگو میں ایبولا کے پانچ کیسز، تین اموات - ای ٹی وی بھارت اردو

صوبہ شمالی کیو کے شہر بینی میں اکتوبر کے اوائل میں ایبولا بخار کا نیا معاملہ سامنے آیا تھا۔

Five Ebola cases reported in Congo, three deaths
کانگو میں ایبولا کے پانچ کیسز، تین اموات
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 9:11 AM IST

افریقی ملک کانگو میں ایبولا بخار کے کیسز بڑھ کر پانچ ہو گئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے علاقائی دفتر کے مطابق اب تک اس انفیکشن سے تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔

صوبہ شمالی کیو کے شہر بینی میں اکتوبر کے اوائل میں ایبولا بخار کا نیا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ملک میں گزشتہ ہفتہ ایبولا ویکسینیشن کی شروعات ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر نے ٹویٹ کیا کہ "کانگو میں ایبولا کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ: پانچ کیسز کی تصدیق، 3 اموات جبکہ اس انفیکشن کی زد میں آنے والے 386 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں شدت پسندوں کا حملہ، 10 افراد کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملک میں اب تک 116 افراد کو ایبولا کے خلاف ویکسین دی جا چکی ہے جن میں 24 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.