ETV Bharat / international

نائیجیریا میں ڈائریا سے 35 افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:00 PM IST

سرحدی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے بیشتر ذرائع لاشوں، کیمیکلز اور فضلے سے آلودہ ہوچکے ہیں جو ڈائریا کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ہے۔

Diarrhea kills 35 in Nigerian border town

افریقی ملک نائیجیریا کے صوبہ بورنو کے گوازا میں ڈائریا کے قہر سے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کم از کم 35 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

گوازا کے مقامی ایڈمنسٹریٹیو ریجن کے صدر ابراہیم بُکر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ گوازا شہر میں ڈائریا کا قہر ہفتے کے آخر میں شروع ہوا اور اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 150 دیگر اسپتال میں داخل ہیں۔

ابراہیم بُکر نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے بیشتر ذرائع لاشوں، کیمیکلز اور فضلے سے آلودہ ہوچکے ہیں جو کہ ڈائریا کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے اس قہر کو صحت اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے گوازا اور دیگر سرحدی شہروں کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ باغی گروپ بوکو حرام ان تنصیبات پر حملے کرتارہتا ہے۔

واضح رہے کہ گوازا شہر بورنو صوبے کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں بوکو حرام اکثر نشانہ بناتا ہے۔

دراصل بوکو حرام نائیجیریا حکومت کا خاتمہ کر اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے جنگ لڑ رہا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد 2002 میں نائیجیریا میں رکھی گئی تھی۔ بوکو حرام کا مطلب 'مغربی تعلیم حرام ہے' ہوتا ہے۔ یہ تنظیم مغربی تعلیم، مغربی لباس اور مغربی روش کو اختیار کرنا مسلمانوں کے لئے حرام قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: اغوا کاروں کے قبضے سے 279 مغویہ طالبات رہا

حکومت اور بوکوحرام کے درمیان جنگ سے گزشتہ 15 سالوں کے دوران ہزاروں لوگ ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.