ETV Bharat / international

صومالیہ میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر سمیت پانچ افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کچھ فوجیوں کے بھی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

author img

By

Published : Sep 14, 2019, 11:00 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:33 PM IST

صومالیہ کے شابلا علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی میں ہوئے زبردست دھماکے میں ڈپٹی گورنر اور سابق وزیر سمیت پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت موغادیشو سے 40کلومیٹر دور 'العد' علاقے میں ہوا۔

ہریشابلے صوبہ کے صدر محمد عابدی وارے نے حملے اور دھماکے کے واقعہ اور اس میں وسطی شابلے علاقے کے ڈپٹی گورنر عبداللہ ستوے اور ہرشبلے صوبہ کے سابق وزیر تجارت عثمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کچھ فوجیوں کے بھی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم 'الشباب' نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Intro:Body:

cscasdfew

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.