افریقی ممالک موزمبیق اور زمبابوے میں طوفان ادائی سے ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ روز سو سے زیادہ تھی جبکہ سینکڑوں افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں آئی تھیں۔
امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر بیئرا کا 90 فیصد علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ شہر کی بجلی غائب، ایئرپورٹ بند اور زمینی رابطہ منقطع ہے۔ شہر کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہے اور جگہ جگہ تباہی کے مناظر ہیں۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان ادائی جمعہ اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔