کورونا وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، متعدد ممالک ایسے ہییں جہاں کووڈ-19 کسیز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 34 ہزار 713 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 699 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 89 لاکھ 11 ہزار 341 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 43 ہزار 834 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار 429 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 19 لاکھ 67 ہزار 606 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 616 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 49 ہزار 989 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 80 ہزار 251 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 21 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت میں ایک دن میں پہلی بار 24،491 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں وائرس کے نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37،148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3،277 کم ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ملک میں اب 11.55 لاکھ کو عبورکر چکی ہے۔
منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37،148 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11،55،191 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587 سے بڑھ کر 28،084 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 24،491 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 7،24،578 ہوچکی ہے۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 4،02،529 فعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں مجموعی اموات 12 ہزار 427 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 77 ہزار 486 ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 5 ہزار 173 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 73 ہزار 628 رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیرو میں اب تک کورونا کے باعث 13 ہزار 384 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 57 ہزار 681 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 39 ہزار485 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 396 ہو گئے۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 633 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 33 ہزار 29 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 422 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 11 ہزار 916 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 45 ہزار 312 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 14 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 76 ہزار 202 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 523 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 349 تک جا پہنچی ہے۔
چین، جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 693 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 639 تک جا پہنچی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،64،836 ہے جبکہ 28،422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی دوران 2،53،349 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،20،572 تک جا پہنچی ہے اور 5،508 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،14،023 ہے اور 30،180 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں 2،07،453 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2،668 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں 2،04،005 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 6،929 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں 2،03،325 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،094 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9،800، کینیڈا میں 8،902، نیدرلینڈ میں 6،155، سویڈن میں 5،639، ایکواڈور میں 5،318، انڈونیشیا میں 4،339، عراق میں 3،869، سوئزر لینڈ 1971، رومانیہ میں 2038، ارجنٹائنا میں 2،373، بولیویا میں 2،151، آئرلینڈ میں 1،753، پرتگال میں 1،691، پولینڈ میں 1627 اور افغانستان میں 1،185 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔