ETV Bharat / international

New Covid Variants: مختلف ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی - جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ

جنوبی افریقہ میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ (New Covid Variants) کی تشخیص ہونے کے بعد مختلف ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت دیگر افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

countries ban travelers from African countries due to concerns over a new covid variant
مختلف ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 4:35 PM IST

سنگا پور نے جنوبی افریقہ سمیت 7 افریقی ممالک کے لیے سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، سنگاپور کی جانب سے ان سفری پابندیوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔ سنگا پور نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، ایسواٹینی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا اور زمبابوے کے لیے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

وہیں، برطانیہ نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ (New Covid Variants) کے پھیلاؤ کے باعث چھ افریقی ممالک کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

برطانیہ نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، لیسوتھو، ایسواٹینی، زمبابوے اور نمیبیا کے لیے 28 نومبر تک پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے جمعرات کو بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے 30 سے ​​زائد نئے میوٹیشن ویریئنٹس کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق جمعہ سے غیر برطانوی اور آئرش شہریوں، جنہوں نے گزشتہ دس دنوں میں ان چھ افریقی ممالک کا سفر کیا ہے ، برطانیہ میں داخلہ ممنوع ہوگا ۔ جبکہ برطانیہ اور آئرش شہریوں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے ٹویٹر پر کہا کہا، "ہم صحت عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ موسم سرما قریب آ رہا ہے اور ویکسین کی پیش رفت ایک نازک مرحلے پر ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص

اٹلی میں جنوبی افریقہ سمیت 6 افریقی ممالک میں 14 روز سے مقیم افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس پابندی کے بعد جنوبی افریقہ، زمبابوے اور دیگر افریقی ممالک کا دورہ کرنے والے افراد اٹلی نہیں آ سکیں گے۔

جاپان کی جانب سے بھی جنوبی افریقہ سمیت6 افریقی ممالک کے لیے آج سے سفری پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جنوبی افریقی ریجن کے لیے فضائی سفر پر پابندیوں کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور جرمنی جنوبی افریقہ کے لیے سفری پابندیوں کے متعلق آج اعلان کرسکتا ہے۔ جس کے تحت جنوبی افریقہ سے صرف جرمن شہریوں کو جرمنی آنے کی اجازت ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں برطانوی سائنسدانوں نے بوٹسوانا میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ پائے جانے سلسلے میں وارننگ جاری کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیبل ڈیزیز نے بعد میں 22 کیسز کی تصدیق بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ پر بات کرنے کے لیے جمعہ کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.