ETV Bharat / international

سوڈان میں کورونا کے 134 نئے کیسز سامنے آئے - کووڈ ۔19

سوڈان میں کووڈ ۔19 کے 134 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس انفیکشن سے چھ مزید اموات ہوئی ہیں جس سے ملک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1660 ہوگئی جبکہ 80 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : May 13, 2020, 7:46 PM IST

سوڈان کے محکمۂ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ 12 سے زائد مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد پورے ملک میں بازیاب افراد کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے۔

سوڈان کے وبائی سائنسداں اور کمیونٹی ماہر طب حمزہ عبداللہ نے اس بیماری کے حقیقی مرکز کا پتہ لگانے کے لیے ایک وبائی سائنسی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خرطوم ریاست اب تک کا سب سے بڑا مرکز ہے لیکن یہاں مکمل کرفیو کی واضح خلاف ورزی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی حکومت نے ریاست خرطوم میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نو مئی سے 10 دن کے لئے مکمل کرفیو میں توسیع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.