ETV Bharat / international

نائیجیریا: بس ندی میں گری، درجن سے زائد افراد ہلاک - برآمد ہونے والی لاشوں

صوبے کے پولیس ترجمان لووتھ اوڈاہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سات مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔

bus falls into river, more than a dozen killed in nigeria
نائیجیریا: بس ندی میں گری، درجن سے زائد ہلاک
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 11:35 AM IST

افریقی ملک نائیجیریا کے صوبے ایبونی کے ضلع ایوو میں ایک مسافر بردار بس کے ندی میں گرنے سے 14 افراد کی موت ہوگئی ۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے صوبائی کمانڈر اسٹیلا اوچیگبو نے اطلاع دی کہ یہ حادثہ جمعہ کی شام کو اس وقت پیش آیا جب بس چرچ کے اراکین کے ساتھ واپس جارہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اسٹیلا اوچیگبو نے بتایا کہ اب تک 14 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'بس ڈرائیور نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران گاڑی کا کنٹرول کھو دیا جس سے بس ندی میں گر گئی'۔

صوبے کے پولیس ترجمان لووتھ اوڈاہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سات مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔

اوڈاہ کے مطابق پانچ افراد کو مقامی حکام نے بچایا ہے اور متعدد دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینئر آئی اے ایس افسر کشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بنے

انہوں نے بتایا کہ 'بچائے گئے لوگوں میں سے کچھ بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے'۔

حفاظتی عملہ زخمیوں اور لاشوں کی تلاش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.