ETV Bharat / international

افریقہ: ہاتھیوں کی پراسرار موت پر تحقیقات شروع - افریقی ملک پوتسوانا کے مشہور اوکاوانگو ڈیلٹا

بوتسوانا میں صدی میں پہلی بار 275 ہاتھیوں کی پراسرار موت ہوئی ہے، انتظامیہ نے مقامی لوگوں سے گذارش کی ہے کہ مردہ ہاتھیوں کے سونڈ یا جسم کے دیگر اعضا نہ نکالیں۔

elephant killed
elephant killed
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 10:29 AM IST

افریقی ملک پوتسوانا کے مشہور اوکاوانگو ڈیلٹا میں کچھ روز قبل 275 ہاتھیوں کی پراسرار موت کا سانحہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ملک میں حکومت نے ہاتھیوں کی موت کی تحقیقات شروع کی ہے۔

بوتسوانا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ ہفتوں میں ملک کے مشہور اوکاوانگو ڈیلٹا کے علاقے میں مرنے والے ہاتھیوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف اینڈ نیشنل پارکس نے کہا 'ہاتھیوں کی پراسرار اموات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اہلکاروں اور ہوائی جہاز کو متحرک کیا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیڈا کی لیبز میں تجزیہ کے لئے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔

محکمہ کے قائم مقام ڈائریکٹر لوکاس تولو نے بتایا 'ہم ہاتھیوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے جانچ کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'مقامی برادریوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ مرے ہوئے ہاتھیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں'۔

کنزرویشن گروپ نیشنل پارک ریسکیو کے ڈائریکٹر مارک ہیلی نے ایک ای میل کے ذریعے کہا 'یہ آفات اس صدی میں ہاتھیوں پر اثر انداز ہونے والی سب سے بڑی آفات میں سے ایک ہے'۔

انہوں نے کہا 'ملک میں مئی کے اوائل میں بڑی تعداد میں ہاتھیوں کے مرنے کی خبر سامنے آئی، اور ہماری طرف سے تحقیات شروع کر دی گئی ہے'۔

بوتسوانا میں ہاتھیوں کی دنیا میں سب سے زیادہ آبادی ہے۔ سنہ 2013 کے ایک سروے کے مطابق ملک میں ہاتھیوں کی کل تعداد 1 لاکھ 56 ہزار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.