افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک اہم فوجی پروگرام میں جمعرات کو ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں کم ازکم دو انٹیلی جنس افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
صومالیہ گارڈین اخبار نے بتایا کہ خودکش حملہ ضلع ہالے واڈاگ میں ایک قومی انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی ایجنسی کےفوجی پروگرام میں ہوا۔
علاقہ کی گھیرا بندی کردی گئی ہے اور زخمیوں کو جائے وقوع سے نکالا جارہا ہے۔